اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں پانی کی فراہمی کے نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث اپنے گھروں کو واپس آنے والے لاکھوں بے گھر افراد کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔
لبنان میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی واپس واپس آنے والے لاکھوں بے گھر افراد کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔1اگست (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں پانی کی فراہمی کے نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث اپنے گھروں کو واپس آنے والے لاکھوں بے گھر افراد کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوسی ایچ اے ) کے مطابق جنوبی لبنان واٹر اسٹیبلشمنٹ کے ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی لبنان اور نبطیہ گورنریوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کو ہونے والے نقصان کے باعث سات لاکھ سے زائد افراد محفوظ پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ادارے نے بتایا کہ آبی ذخائر، پمپنگ اسٹیشنز، ٹیوب ویلز اور دیگر تنصیبات کی تباہی سے صحتِ عامہ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرعی سرگرمیاں اور لوگوں کے روزگار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔او سی ایچ اے کے مطابق اب تک 8 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں، تاہم تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار افراد اب بھی بے گھر ہیں، جن میں لگ بھگ 27 ہزار افراد اجتماعی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے زور دیا کہ لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی انسانی امداد کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ بنیادی سہولیات کی بحالی، روزگار کی بحالی اور متاثرہ برادریوں کی محفوظ اور باوقار بحالی کے لیے انسانی امداد اور ابتدائی بحالی کے منصوبوں میں مسلسل سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔







