اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندری گھاس کی اہمیت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندری گھاس کی اہمیت کا عالمی دن یکم مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد سمندری گھاس کی عالمی سطح پر کمی کے بارے میں شعوراجاگرکرنا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں اس اہم سمندری مسکن میں ہر سال تقریباً 7فیصد کمی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سمندری گھاس غذائی تحفظ، …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندری گھاس کی اہمیت کا عالمی دن یکم مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد سمندری گھاس کی عالمی سطح پر کمی کے بارے میں شعوراجاگرکرنا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں اس اہم سمندری مسکن میں ہر سال تقریباً 7فیصد کمی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سمندری گھاس غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے بحران میں کمی، حیاتیاتی تنوع کو تقویت دینے، پانی کو صاف کرنے، ساحلی پٹیوں کی حفاظت اور مختلف بیماریوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سمندری گھاس کی اہمیت کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔