لاہور۔1مارچ (اے پی پی):سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر اور ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن سیمسک نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان،ایران اور ترکیہ کے باہمی تعلقات و …
چوہدری شجاعت حسین سے ایران و ترکیہ کے قونصل جنرلز کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔1مارچ (اے پی پی):سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر اور ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن سیمسک نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان،ایران اور ترکیہ کے باہمی تعلقات و خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔دونوں سفارت کاروں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور کہاکہ چوہدری شجاعت حسین عالمی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
ملاقات میں ایران،امریکہ کشیدگی کے خاتمے اور خطے کو جنگی صورتحال سے نکالنے کیلئے موثر سفارت کاری کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران و امریکہ کے درمیان کشیدگی خطے اور عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے ،عالمی امن کیلئے کشیدگی کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی،مزاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے،جنگوں سے معیشتیں تباہ اور عوام کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کشیدگی سے مشرق وسطی اور خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ موثر سفارت کاری کے ذریعے خطبے کو جنگ کی صورتحال سے نکالا جائے،اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کو خطے میں جنگ رکوانے کیلئے اپنا فوری اور موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیرِ صنعت وتجارت نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر بات کی۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،افواج پاکستان اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، باہمی اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔








