اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اکیڈمی ادبیات پاکستان آئندہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ممتاز خواتین ادیبوں کو ادب میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزاز دینے کے لیے بدھ 4 مارچ کو ایک خصوصی ادبی تقریب کا انعقاد کرے گی۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی اے ایل کے ترجمان نے کہا کہ اکیڈمی باقاعدگی سے ہر بدھ کو "چائے، باتیں اور کتابیں" کے …
اکیڈمی ادبیات خواتین کے عالمی دن پر خواتین مصنفین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اکیڈمی ادبیات پاکستان آئندہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ممتاز خواتین ادیبوں کو ادب میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزاز دینے کے لیے بدھ 4 مارچ کو ایک خصوصی ادبی تقریب کا انعقاد کرے گی۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی اے ایل کے ترجمان نے کہا کہ اکیڈمی باقاعدگی سے ہر بدھ کو "چائے، باتیں اور کتابیں” کے عنوان سے ایک غیر رسمی ہفتہ وار سیشن کا انعقاد کرتی ہے۔
اس ہفتے کا سیشن ممتاز پاکستانی خواتین لکھاریوں کے لیے مختص کیا جائے گا جنہوں نے ادبی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ سیشن کا موضوع ’’عصر حاضر کی پاکستانی خواتین اہل قلم: تخلیقی بصیرت اور سماجی شعور‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ شرکت کرنے والی خواتین مصنفین اپنے تخلیقی کام پیش کریں گی اور ادب اور معاشرے میں خواتین کے ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گی۔
تقریب کا انعقاد سہ پہر 3:30 بجے تاشام 4:30 بجے کے دوران ہو گا جس میں ادب کے شائقین، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے شرکاء کو ممتاز خواتین مصنفین سے ملاقات اور نیٹ ورکنگ کا موقع ملے گا۔/








