لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری نے یوم دعا منایا

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):لاہور سمیت ملک بھر میں اتوار کومسیحی برادری نے یوم دعا منایا ۔اس موقع پر ملک کے طول وعرض کے چرچز میں دعائیہ تقریبات میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ دعائیہ تقریبات کے انعقاد کی اپیل آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کی تھی۔مرکزی رہنما قومی پیغام امن کمیٹی آرچ بشپ آزاد مارشل نے اس موقع جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری …

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):لاہور سمیت ملک بھر میں اتوار کومسیحی برادری نے یوم دعا منایا ۔اس موقع پر ملک کے طول وعرض کے چرچز میں دعائیہ تقریبات میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

دعائیہ تقریبات کے انعقاد کی اپیل آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کی تھی۔مرکزی رہنما قومی پیغام امن کمیٹی آرچ بشپ آزاد مارشل نے اس موقع جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری بہادر مسلح افواج وطن کی سالمیت و سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پاکستانی قوم امن،استحکام اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ آج خداوند کریم سے حکمت ،بردباری اور اپنے لئے استحکام و رہنمائی مانگیں، دنیا پہلے ہی مایوسی ،بے چینی اور ابتری کا شکار ہے ، ہم امن کے شہزادے کے پیروکار ہوتے ہوئے تمام ممالک و اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دنیا سے بد امنی اور جارحیت کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی قوم پاکستان اور مسلح دفاعی افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کریں۔