زمبابوے رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

ہرارے۔ 02 اکتوبر(اے پی پی) زمبابوے کرکٹ نے رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے کی تصدیق کر دی ہے، یہ کالی آندھی کا گزشتہ ایک سال کے دوران زمبابوے کا دوسرا دوسرا ہو گا، ویسٹ انڈیز نے اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں منعقدہ سہ ملکی سیریز میں شرکت کی تھی، زمبابوین کرکٹرز برینڈن ٹیلر اور …

ہرارے۔ 02 اکتوبر(اے پی پی) زمبابوے کرکٹ نے رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے کی تصدیق کر دی ہے، یہ کالی آندھی کا گزشتہ ایک سال کے دوران زمبابوے کا دوسرا دوسرا ہو گا، ویسٹ انڈیز نے اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں منعقدہ سہ ملکی سیریز میں شرکت کی تھی، زمبابوین کرکٹرز برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کا سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کا امکان ہے، دونوں کھلاڑیوں نے مالی بحران کے باعث زمبابوین کرکٹ کو چھوڑ کر انگلش کاﺅنٹی کلبوں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاہم اب دونوں نے دوبارہ زمبابوے کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply