وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں برادر ملک بحرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں برادر ملک بحرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ بحران کے دوران برادر …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں برادر ملک بحرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ بحران کے دوران برادر ملک بحرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بحرین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا کرتے ہوئے تحمل، بین الاقوامی قانون کے احترام اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری طور پر مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔