آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہے گا، شمالی علاقوں میں شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہے گا، شمالی علاقوں میں شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08،بابوسر منفی 04، سکردو،استور منفی 02 اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔