پی پی رہنما عبد القادر پٹیل اور آغا رفیع اللہ صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہے

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل اور آغا رفیع اللہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہے۔ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل اور آغا رفیع اللہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہے۔

پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی شروع کردی اور سپیکر ڈائس کے آگے اکٹھے ہوگئے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل اور آغا رفیع اللہ صدرمملکت آصف علی زرداری اپوزیشن کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے اور صدرمملکت کے خطاب کے اختتام تک وہیں کھڑے رہے۔