اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ کیا۔ چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر مملکت نے پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ طلال …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ کیا۔ چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر مملکت نے پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔
طلال چوہدری نے بہترین فرائض انجام دینے پر جوانوں کی ستائش کی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر مملکت کو مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں حالات مکمل طور پر نارمل اور پُرامن ہیں، اسلام آباد میں سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، عوام سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں۔








