وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عرب جمہوریہ شام کے صدر احمد الشرع کاٹیلی فون ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عرب جمہوریہ شام کے صدر احمد الشرع نے ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں ہونے والے حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے اور علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عرب جمہوریہ شام کے صدر احمد الشرع نے ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں ہونے والے حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے اور علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عرب جمہوریہ شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں ہونے والے حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے شامی صدر کو موجودہ بحران کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی رسائی کے بارے میں آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔گفتگوکے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے علاوہ افغانستان کی حالیہ پیشرفت بھی زیر بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی پیشرفت پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔\932