اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر امیر رضا مقدم سے ملاقات کی ۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین …
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایران کے سفارتخانہ کا دورہ ،ایرانی سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر امیر رضا مقدم سے ملاقات کی ۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ اور جی بی کے سابق وزیر محمد علی قائد بھی موجود تھے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تعزیتی کلمات میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دینی، علمی، سیاسی قیادت کو اہل اسلام کی مدبرانہ اور بابصیرت قیادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر و مفکر، حکیم و دانا اور جری و شجعی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں کہا کہ اس باعث عز و افتخار شہادت سے عالم اسلام ایک ہمدرد، مدبر و مفکر نگہبان اور مجاہد سے محروم ہو گیا ہے اور عالم اسلام میں پیدا ہونے والا خلا ء مشکل سے پُر ہو گا ۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے تعزیتی کلمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رہبر معظم کی بابصیرت قیادت نے ایران کو دوسروں کے مقابل ممتاز و سرفراز رکھا ہے اور آئندہ بھی ایرانی پرچم سر بلند و سرفراز رہے گا۔








