سانحہ لبرٹی چوک میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی برسی منائی گئی

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 17ویں برسی منائی گئی۔آئی جی پنجاب نے06 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت سپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کی بحالی میں کلیدی کردار …

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 17ویں برسی منائی گئی۔آئی جی پنجاب نے06 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت سپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے 2009 میں آج ہی کے دن سری لنکن ٹیم پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور ملک کو ایک بڑے سانحے سے بچایا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی ۔