پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات منایا گیا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) منگل 3 مارچ کو منایا گیا۔ دنیا بھر میں اس دن کے منانے کا مقصد جنگلی جانوروں اور پودوں کی خوبصورتی اور تنوع کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جبکہ یہ دن جنگلی حیات کو درپیش خطرات …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) منگل 3 مارچ کو منایا گیا۔ دنیا بھر میں اس دن کے منانے کا مقصد جنگلی جانوروں اور پودوں کی خوبصورتی اور تنوع کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جبکہ یہ دن جنگلی حیات کو درپیش خطرات ( ماحولیاتی تباہی) کے خلاف عوامی بیداری میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

رواں سال 2026 کے بین الاقوامی دن کا موضوع "طبی اور خوشبودار پودے: صحت، ورثہ اور معاش کا تحفظ”منتخب کیا گیا ہے تاکہ انسانی صحت، ثقافتی ورثہ اور مقامی ذریعہ معاش کو برقرار رکھنے میں ان پودوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جا سکے تاکہ پودوں کو زیادہ کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔ عالمی یوم جنگلی حیات کی مناسبت سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں اور تنظیموں کے زیرِ اہتمام مختلف تقاریب اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔