وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پارٹی صدر ہونا پسند ہے یا نہیں یہ فیصلہ پاکستانی عوام ہی کریں گے،وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور محمد …

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پارٹی صدر ہونا پسند ہے یا نہیں یہ فیصلہ پاکستانی عوام ہی کریں گے،وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور محمد نواز شریف کا پارٹی صدر ہونا عوام کو پسند ہے یا نہیں یہ فیصلہ پاکستانی عوام ہی کریں گے۔ محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا لیکن ان کی نااہلی کے بعد بھی ملک میں نواز شریف سے مقبول لیڈر کوئی نہیں جو ہماری جماعت کا بہت بڑا اثاثہ بھی ہیں، جنہیں ہم اپنی پارٹی کا صدر بنانا چاہتے ہیں اور وہ انشااللہ بن بھی جائیں گے اوراعتراض کرنے والے اعتراض کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے اس بات کو سب پر واضح بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری قیادت سے محبت کرتے ہیں اور اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہو گی،قومی اسمبلی اور سینٹ کے پاس کوئی بھی بل پاس کرنے کا اختیار موجود ہے اور انتخابی اصلاحاتی بل بھی قومی اسمبلی اور سینٹ ہی نے پاس کیا ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی موجود ہے۔

Leave a Reply