اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پارٹی صدر بن گئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کی ترمیم انہی کی جماعت نے نکالنے کی کوشش کی‘ آمروں کی ترامیم ختم کرنا مسلم لیگ (ن) کا نصیب ہے‘ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، سازشوں …
وزیر مملکت طلال چوہدری کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پارٹی صدر بن گئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کی ترمیم انہی کی جماعت نے نکالنے کی کوشش کی‘ آمروں کی ترامیم ختم کرنا مسلم لیگ (ن) کا نصیب ہے‘ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، سازشوں سے نواز شریف کو نہیں نکالا جاسکتا، شیخ رشید کو لکھی ہوئی درخواستیں کہاں سے آتی ہیں اس کا بھی پتہ ہے‘ ہمیں وہ سیاست نہیں کرنی جس میں ”ن“ نہ ہو‘ ان کو (ن) لیگ تو قبول ہے لیکن ن کو مائنس کرنا چاہتے ہیں۔









