اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) بدھ سے کنٹر ی کلب مرید کے میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ کےلئے 29 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں ثناءمیر، بسمعہ معروف، جویریہ ودود، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، سعدیہ یوسف، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، …
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) بدھ سے کنٹر ی کلب مرید کے میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ کےلئے 29 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں ثناءمیر، بسمعہ معروف، جویریہ ودود، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، سعدیہ یوسف، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، وحیدہ آختر، عائشہ ظفر، ایمان انور، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، انعم امین، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، فریحہ محمود، مہم طارق، فضیلہ اخلاق، کائنات حفیظ، رمین شمیم، نتالیہ پرویز، فاطمہ ثنائ، عذرا فاروق، عائشہ ناز، لبنی بہرام، سعدیہ اقبال، ندا راشد اور عصماویہ اقبال شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی سیریزکھیلے گی جو کہ 31 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی۔









