صدرِمملکت نے ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کر نے کی منظوری دے دی وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدرِمملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا سربراہ مقرر …
صدرِمملکت نے ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کر نے کی منظوری دے دی
صدرِمملکت نے ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کر نے کی منظوری دے دی
وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدرِمملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کر نے کی منظوری دے دی ہے۔ایڈمرل کے رینک پرترقی کا اطلاق پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر ہو گا۔وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7اکتوبر2017کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ سے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے۔تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھانگلینڈ سے حاصل کی۔









