بلوم فاﺅنٹین ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) جمعہ سے 10 اکتوبر تک بلوم فاﺅنٹین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 333 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دو …
جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (کل) سے شروع ہوگا
بلوم فاﺅنٹین ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) جمعہ سے 10 اکتوبر تک بلوم فاﺅنٹین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 333 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا 18 اکتوبر اور تیسرا 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 اکتوبر جبکہ دوسرا 29 اکتوبر کو ہوگا۔









