قائد اعظم ٹرافی، حبیب بینک نے راولپنڈی کو اننگز اور 65 رنز سے ہرا دیا، عثمان خان کی 5 وکٹیں

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک لمیٹڈ نے راولپنڈی کو چار روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 65 رنز سے ہرا دیا، حبیب بینک نے میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 297 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے راولپنڈی کے خلاف مجموعی طور پر 195 رنز کی …

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک لمیٹڈ نے راولپنڈی کو چار روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 65 رنز سے ہرا دیا، حبیب بینک نے میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 297 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے راولپنڈی کے خلاف مجموعی طور پر 195 رنز کی برتری حاصل کی، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، عثمان خان نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بدھ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے دوسرے روز حبیب بینک نے راولپنڈی کی پہلی اننگز 102 رنز کے جواب میں 140 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو عمران فرحت 52 اور رمیض عزیز 43 رنز پر کھیل رہے تھے۔ حبیب بینک نے 297 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر کے حریف ٹیم کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کی۔

Leave a Reply