وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اہم اجلاس، مستقبل میں کوئی بھی نئی موٹروے 3 لین سے کم تعمیر نہیں کی جائے گی، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں موٹرویز کی توسیع اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو 2 لین سے بڑھا کر 3 لین کیا جائے گا جبکہ سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹروے بھی اب تین رویہ (دوطرفہ 6 لین) تعمیر ہوگی۔ وفاقی …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں موٹرویز کی توسیع اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو 2 لین سے بڑھا کر 3 لین کیا جائے گا جبکہ سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹروے بھی اب تین رویہ (دوطرفہ 6 لین) تعمیر ہوگی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ مستقبل میں کوئی بھی نئی موٹروے 3 لین سے کم تعمیر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے سیالکوٹ-راولپنڈی موٹروے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا جس سے مسافروں کا ایک گھنٹہ وقت بچے گا اور ایم-2 پر ٹریفک کا دبائو بھی کم ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاہراہوں کو 3 لین اور حفاظتی باڑ کے ساتھ بنایا جائے گا تاکہ سکھ کمیونٹی کے لیے مذہبی سیاحت میں اضافہ ہو۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سکھ سیاحوں کے لیے 3، 4 اور 5 سٹار ہوٹلز اور شاپنگ مالز کی تعمیر کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے این ایچ اے کو یورپ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ میں ’’انویسٹمنٹ روڈ شو‘‘ کرنے کا حکم دیا تاکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو سکے۔