آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی مارچ 2026 کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2026ء سے ہوگا۔
اوگرا کا سوئی کمپنیوں کی مارچ 2026 کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی مارچ 2026 کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2026ء سے ہوگا۔
جمعرات کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے صارفین کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 13.5516 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہےجبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.5354 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔









