رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے رمضان پیکیج کا آغاز

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے ہر سال کی طرح رمضان پیکیج (افطار صائم ) کا آغاز کر دیا گیا ہےجس کے تحت اس سال 3 ہزار خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔ پیکیج میں آٹا ، چینی ، چاول ، دالیں ، کھجور اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے ہر سال کی طرح رمضان پیکیج (افطار صائم ) کا آغاز کر دیا گیا ہےجس کے تحت اس سال 3 ہزار خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔ پیکیج میں آٹا ، چینی ، چاول ، دالیں ، کھجور اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔ رمضان پیکیج کی تقسیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اپنے دل میں خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پراجیکٹ کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد کرنا رابطہ عالم اسلامی کی بنیادی ترجیہات میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

رمضان پیکیج کی تقسیم اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور یہ عمل 25 رمضان المبارک 2026 تک جاری رہے گا۔ رمضان پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین نے رابطہ عالم اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی اور ان کے معاونین کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد اور سماجی حلقوں نے بھی اس فلاحی اقدام کو قابل تحسین قرارد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کر دار ادا کرتی ہیں۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں