اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جمعہ کو ٹریفک ایڈوائزری جاری، شہریوں کو ریڈ زون کے گرد روڈ بندشوں اور متبادل راستوں کے بارے آگاہی دی

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے جمعہ کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہےجس میں شہریوں کو ریڈ زون کے گرد روڈ بندشوں اور متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مارگلہ روڈ ہائی سکیورٹی ایریا میں داخلے کے لیے واحد راستہ کھلا رہے گا۔ایک آفیسر نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے جمعہ کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہےجس میں شہریوں کو ریڈ زون کے گرد روڈ بندشوں اور متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مارگلہ روڈ ہائی سکیورٹی ایریا میں داخلے کے لیے واحد راستہ کھلا رہے گا۔ایک آفیسر نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے متعدد اہم سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر بند رہیں گی،ایران ایونیو کی طرف جانے والے تمام راستے بند رہیں گے، جبکہ سری نگر ہائی وے سے سرینا چوک تک چاند تارہ فلائی اوور بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

اسی طرح آبپارہ سے سہروردی روڈ دونوں طرف (آنے اور جانے) کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔رجب طیب اردگان فلائی اوور سے کلثوم پلازہ چوک تک جناح ایونیو، سیونٹھ ایونیو برج، اور فضل حق روڈ سے جیو چوک تک بند رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک کا راستہ مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ گندم گودام سے فقیر ایپی روڈ تک آئی جے پی روڈ بھی بند رہے گی۔

اسی طرح نیسکام سے آئی-10 کی طرف جانے والی سروس روڈ بند رہے گی اور آئی-8 سے آئی جے پی ڈبل روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔افسر نے کہا کہ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ اور شہزاد ٹاؤن سے مشرف چوک تک پارک روڈ ایک طرف سے جزوی طور پر بند رہے گی۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پابندیوں کے دوران متبادل راستے استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہیں معمول سے پہلے نکلنے کی بھی تلقین کی گئی ہے تاکہ تکلیف سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لیے شہری پوکار-15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آفیشل ذرائع پر بھی دستیاب ہیں۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں