اسلام آباد میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 3500 افسران اور اہلکار تعینات

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد پولیس (آئی سی ٹی پی)نے جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں 3500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے ہیں۔ ایک عہدیدار نےاے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر مساجد اور …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد پولیس (آئی سی ٹی پی)نے جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں 3500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے ہیں۔

ایک عہدیدار نےاے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ یوم القدس ریلیوں کے لیے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے اور خصوصی چوکیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شہر بھر میں پولیس کا گشت جاری ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں