اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت داخلہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں امن وامان اور شہری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے 109 انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25 تک لایا جائے گا جبکہ ریڈ زون کو عملی …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت داخلہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں امن وامان اور شہری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے 109 انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25 تک لایا جائے گا جبکہ ریڈ زون کو عملی طور پر فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اس ضمن موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، ناکہ برائے ناکہ نہیں بلکہ ان کی حقیقی افادیت نظر آنی چاہیئے، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔
محسن نقوی نے شہر میں سہولتوں اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی اور تجاوزات کے کام کے ذمہ دار اے سیز ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے شہر کی بڑی شاہراہوں سے غیر ضروری سامان کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی عملے کو شہر کی ترقی اور قانون کی عملداری کے لیے مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔









