صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
انہوں نے حملہ میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور دیگر بہادر پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔ صدر مملکت نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دُعا کی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔









