چیئرمین سینیٹ کی لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں جو دنیا کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہمارا قومی سرمایہ اور فخر ہیں، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں