نیپال میں پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی نیپال کی عوام اور قیادت کو دلی مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیپال میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور راشٹریہ سواتنترا پارٹی کی کامیابی پر نیپال کی عوام اور پارٹی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آر ایس پی کی کامیابی نیپال کے عوام کے جمہوری اقدار پر اعتماد اور ایسی نئی قیادت پر بھروسے کا مظہر ہے جو شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیپال میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور راشٹریہ سواتنترا پارٹی کی کامیابی پر نیپال کی عوام اور پارٹی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آر ایس پی کی کامیابی نیپال کے عوام کے جمہوری اقدار پر اعتماد اور ایسی نئی قیادت پر بھروسے کا مظہر ہے جو شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالندر شاہ نے ایک نوجوان رہنما کے طور پر اصلاحات پر مبنی طرزِ قیادت، جدید طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی وابستگی کے ذریعے شہریوں کو متاثر کیا ہے، خصوصاً مقامی حکومت اور شہری ترقی کے شعبوں میں ان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری سیاست میں نوجوان قیادت کا ابھرنا اداروں کے استحکام اور عوامی توقعات کے مطابق حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک حوصلہ افزا علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بالندر شاہ کی قیادت میں آر ایس پی نیپال میں جمہوری استحکام، سماجی و معاشی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ علاقائی مفادات اور علاقائی و کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کی بنیاد پر دیرینہ دوستانہ روابط موجود ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے نیپال کے عوام کی خوشحالی اور ملک میں جمہوری نظام کے مزید استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں