سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھماکہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھماکہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےشہداء کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور جوان دہشت گری کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں