گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن میں پولیس گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن میں پولیس گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں گورنر نے دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن میں پولیس گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں گورنر نے دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ملک میں امن کے قیام کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں