ایبٹ آباد،ریسکیو 1122 کی پولیس کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ

ریسکیو 1122 کی جانب سے ایبٹ آباد پولیس کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم کی جانب سے پولیس لائن ایبٹ آباد میں پولیس سٹاف کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے موضوع پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایبٹ آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے ایبٹ آباد پولیس کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم کی جانب سے پولیس لائن ایبٹ آباد میں پولیس سٹاف کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے موضوع پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کی ہدایت پر منعقد کی گئی جس میں ٹریننگ ونگ کے انچارج نقاش عالم اور ان کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کے دوران پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے،زخمی افراد کا خون روکنے،دل اور پھیپھڑوں کے افعال کو بحال کرنے (سی پی آر) اور دیگر ہنگامی طبی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

آگ لگنے کی صورت میں بچاؤ اور آگ پر قابو پانے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم نے آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں بھی کروائیں جس میں پولیس اہلکاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور درست ابتدائی امداد قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں