صدرآصف علی زرداری کا شجاعت ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی)تمغہ حسنِ کارکردگی( کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی فنی خدمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی)تمغہ حسنِ کارکردگی( کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی فنی خدمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ شجاعت ہاشمی نے ریڈیو، ٹیلی وژن، تھیٹر اور فلمی صنعت کے ذریعے قومی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے شجاعت ہاشمی کو ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے سنہری دور کے نمایاں فنکاروں میں شمار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈرامہ سیریل ”وارث“ میں شجاعت ہاشمی کی لازوال اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا۔

 

مزید خبریں