سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تہنیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہال ہاشمی کا گورنر سندھ کے منصب کا حلف اٹھانا ان کی طویل سیاسی خدمات کا ثمر ہے،

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تہنیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہال ہاشمی کا گورنر سندھ کے منصب کا حلف اٹھانا ان کی طویل سیاسی خدمات کا ثمر ہے،

امید ہے کہ نہال ہاشمی بطور گورنر سندھ وفاق کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی خدمت کے فروغ میں موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی، خوشحالی اور وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں گورنر سندھ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں