اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔کے پی پولیس نے قیامِ امن …
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔کے پی پولیس نے قیامِ امن کے لئے ہمیشہ اپنے خون کی قربانی دی ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتیں ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔








