لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت جمعہ کو یہاں پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مزید بہتری کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں موجودہ سہولیات کے …
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت جمعہ کو یہاں پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مزید بہتری کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں موجودہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ مسافروں کے آرام اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ محمد حنیف عباسی نے ہدایت کی کہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر یکساں طرز کے اسٹینڈرڈائزڈ بنچز نصب کیے جائیں تاکہ مسافروں کو بہتر بیٹھنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ لاہور اور کراچی کی طرز پر دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو آوٹ سورس کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوںنے مزید ہدایت کی کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کو 30 جون تک اپ گریڈ کیا جائے، جبکہ ہزارہ ایکسپریس کے ریک کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ گرین لائن، شالیمار ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس میں 15 اپریل تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ ٹرین آپریشن کے دوران سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر علی ڈار نے پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے مشیر وزیر اعلی کو پاکستان ریلویز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








