سعودی وزیر خارجہ سے جنوبی کوریا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی کوریا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ جوھیون(Cho Hyun) نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے علاوہ خطے میں ہونے والی کشیدگی پر …

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی کوریا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا ۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ جوھیون(Cho Hyun) نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے علاوہ خطے میں ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں