ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے 2025 میں سب سے زیادہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ہسپتال سے جاری بیان میں کہا گیا ہے گزشتہ سال 130 ٹرانسپلانٹ کیے گئے جو امریکی ادارے سے 36 ٹرانسپلانٹ زیادہ ہیں، جس نے 94 ٹرانسپلانٹ کیے،یہ کامیابی 2016 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کی عکاسی …
گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں سعودی ہسپتال کا عالمی ریکارڈ

مزید خبریں
ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے 2025 میں سب سے زیادہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ہسپتال سے جاری بیان میں کہا گیا ہے گزشتہ سال 130 ٹرانسپلانٹ کیے گئے جو امریکی ادارے سے 36 ٹرانسپلانٹ زیادہ ہیں، جس نے 94 ٹرانسپلانٹ کیے،یہ کامیابی 2016 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت 2025 کے اختتام تک 691 مریضوں کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جا چکا ہے۔
ہسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر آف ایکسیلینس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈائٹر بروئرنگ نے بتایا کہ پیئرڈ گردوں کے عطیات اُن مریضوں کے لیے نہایت اہم بن چکے ہیں جنہیں کوئی عطیہ دہندہ ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل ایک ایسے مربوط ماڈل کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے جس میں جدید ایمیونولوجی ٹیسٹنگ، باہمی تعاون سے تبادلے اور ہائی سپیشلسٹ ٹیمیں جو محفوظ اور موثر ٹرانسپلانٹ کیئر کے لیے کام کر رہی ہیں شامل ہیں۔
اس سینٹر میں گردوں کے تبادلے کی ٹیسٹنگ کے لیے جدید ایمیونولوجی لیبارٹری سے کام لیا جاتا ہے، پیچیدہ تبادلوں کو منظم طریقے سے کرنے کے لیے ایک کوآرڈینیٹڈ سسٹم ہے جبکہ کلینکل ٹیمیں جن میں ٹرانسپلانٹ فزیشنز، سرجنز، اینیستھیزولوجسٹس، ٹرانسپلانٹ کوارڈینیٹرز، نرسنگ سٹاف اور لیبارٹری سپیشلسٹ موجود ہیں۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے 2026 کے لیے دنیا کے 250 بہترین علمی طبی مراکز میں سے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلی اور عالمی سطح پر 12ویں پوزیشن حاصل کی۔2025 میں برانڈ فنانس کی جانب سے اسے مشرقِ وسطیٰ کا سب سے اہم میڈیکل سینٹر قرار دیا گیا جبکہ نیوزویک نے بھی اسے دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہسپتال تسلیم کیا تھا۔








