ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ نے عید الفطر پر ریاض، جدہ اور ریڈ سی ڈیسٹینیشن کے درمیان مزید20پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد ان راستوں پر پروازوں کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ توسیعی سروس سعودی ٹورزم اتھارٹی اور ریڈ سی گلوبل کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد سعودی عرب …
سعودی فضائی کمپنی سعودیہ کا عید الفطر پر ریاض، جدہ اور ریڈ سی ڈیسٹینیشن کے درمیان مزید 20پروازیں چلانے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ نے عید الفطر پر ریاض، جدہ اور ریڈ سی ڈیسٹینیشن کے درمیان مزید20پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد ان راستوں پر پروازوں کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ توسیعی سروس سعودی ٹورزم اتھارٹی اور ریڈ سی گلوبل کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد ریڈ سی ڈیسٹینیشن کو عالمی معیار کا لگژری سیاحتی مرکز بنانا ہے۔ ریڈ سی کے لیے پرواز کرنے والے مسافر سعودیہ کے مربوط مہمان تجربے سے مستفید ہوں گے، جس میں شخصی سفر کی منصوبہ بندی کے لیے جدیداے آئی سروسز،تیز اور سہل ایئرپورٹ خدمات اور آن بورڈ تفریحی تجربات شامل ہیں۔
یہ شراکت داری سعودی عرب کی سیاحت کے طویل مدتی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے سعودیہ اور سعودی ٹورزم اتھارٹی کے درمیان سٹریٹجک تعاون کی نمائندگی کرتی ہے، جس کا مقصد پروازوں کی گنجائش بڑھانا اور منفرد سفر کے تجربات فراہم کرنا ہے۔








