رباط۔14مارچ (اے پی پی):مراکش کی قومی ایئرلائن رائل ایئر مراکش نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث دبئی اور دوحہ کے لیے تمام پروازیں 31مارچ تک منسوخ کر دی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ کاسابلانکا اور دبئی و دوحہ کے درمیان تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔ متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ …
مراکش کی قومی ایئر لائن کی دبئی اور دوحہ کے لیے پروازیں31 مارچ تک منسوخ

مزید خبریں
رباط۔14مارچ (اے پی پی):مراکش کی قومی ایئرلائن رائل ایئر مراکش نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث دبئی اور دوحہ کے لیے تمام پروازیں 31مارچ تک منسوخ کر دی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ کاسابلانکا اور دبئی و دوحہ کے درمیان تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔
متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی حیثیت باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنی بکنگ کے متعلق دستیاب اختیارات جاننے کے لیے اصل پوائنٹ آف سیل یا ایئرلائن کے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مسافروں اور فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔








