ریاض۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر)نے غزہ کی پٹی میں بے گھر خاندانوں کے لیے سینٹرل کچن کے ذریعے 24 ہزار فوڈپیکٹس تقسیم کیے ۔ اردونیوز کے مطابق یہ اقدام سعودی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔امداد حاصل کرنے والے افراد نے سعودی عرب کا شکریہ ادا …
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے غزہ کے بے گھر خاندانوں میں 24 ہزار فوڈپیکٹس تقسیم

مزید خبریں
ریاض۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر)نے غزہ کی پٹی میں بے گھر خاندانوں کے لیے سینٹرل کچن کے ذریعے 24 ہزار فوڈپیکٹس تقسیم کیے ۔
اردونیوز کے مطابق یہ اقدام سعودی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔امداد حاصل کرنے والے افراد نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر دی جانے والی یہ سپورٹ عوام کے درمیان انسانی رشتے کی عکاسی کرتی ہے،
یہ کوششیں کے ایس ریلیف کی اُن بڑے پروگرامز کی کڑی ہے جن کا مقصد غزہ کی پٹی میں فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا اور بحران کا شکار افراد کی زندگی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔








