اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتے کو جاری بیان میں وزیر ریلوے نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتے کو جاری بیان میں وزیر ریلوے نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے سی ٹی ڈی نے جو بہادری اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں پر فخر کرتی ہے جو ملک میں امن و استحکام کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
انہوں نےاس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کے عوام عسکریت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بھی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ایسی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی کوششوں کو مزید مضبوط کریں گی۔








