تھر کی معروف گلوکارہ مائی فاطمہ گڈی 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):معروف تھری لوک فنکارہ مائی فاطمہ گڈی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔تھر کی بھرپور لوک روایات کو محفوظ رکھنے والی ان کی روح پرور آواز خطے کے ثقافتی ورثے کی لازوال علامت رہے گی۔ انہوں نے کئی نسلوں کے دلوں کو چھونے والی اور صحرا کی لازوال موسیقی اور کہانیوں کو زندہ کیا۔ ان کے خاندانی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق …

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):معروف تھری لوک فنکارہ مائی فاطمہ گڈی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔تھر کی بھرپور لوک روایات کو محفوظ رکھنے والی ان کی روح پرور آواز خطے کے ثقافتی ورثے کی لازوال علامت رہے گی۔ انہوں نے کئی نسلوں کے دلوں کو چھونے والی اور صحرا کی لازوال موسیقی اور کہانیوں کو زندہ کیا۔

ان کے خاندانی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مائی فاطمہ گڈی گزشتہ ایک سال سے پھیپھڑوں اور گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ مائی فاطمہ گڈی کا انتقال لوک موسیقی اور تھر کے لوگوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔

مزید خبریں