اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 1 کروڑ 45 لاکھ روپے کی156.7 کلوگرام منشیات برآمد ، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اینٹی نار کا ٹکس فورس (اے این ایف )نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1کروڈ 45 لاکھ سے زائد مالیت کی156.7 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران سخی سرور روڈ ڈی جی خان کے قریب ملزم …

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اینٹی نار کا ٹکس فورس (اے این ایف )نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1کروڈ 45 لاکھ سے زائد مالیت کی156.7 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران سخی سرور روڈ ڈی جی خان کے قریب ملزم سے 2کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب 2ملزمان سے 300گرام چرس اورقراقرم ہائی وے روڈ ہری پور کے قریب ملزم سے 500گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 114کلو چرس،37کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔گلیانہ روڈگجرات کےقریب موٹر سائیکل سوارملزم سے 1.2کلو چرس،500 گرام افیون برآمد کرلی۔ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں