اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب اسپیکر میجر (ر) حفیظ الدین احمد کو ان کے بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس انتخاب کو ان کی سیاسی و ملی قابلیت کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر (ر) حفیظ الدین احمد کو بنگلا دیشی پارلیمان میں ان کے انتخاب …

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب اسپیکر میجر (ر) حفیظ الدین احمد کو ان کے بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس انتخاب کو ان کی سیاسی و ملی قابلیت کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر (ر) حفیظ الدین احمد کو بنگلا دیشی پارلیمان میں ان کے انتخاب کے فوری بعد ہی تہنیتی پیغام اور پاکستان دورے کی دعوت کا خط ارسال کر دیا تھا جس کے بعد اظہار تشکر کے طور پر دونوں اسپیکروں کا ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ۔

بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر نے اپنی کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے اولین تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمانی تعاون، باہمی روابط اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ہم منصبوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون اور پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر (ر) حفیظ الدین احمد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام ان کے دورے کے منتظر ہوں گے۔بنگلہ دیشی اسپیکر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں