اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں …
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاگئی لکی مروت میں 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔








