اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کےپیش نظر آئیسکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کفایت شعاری احکامات پر سو فیصد عمل شروع کر دیا ہے، دفاتر ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گئے جب کے جمعہ کے دن ورک فرام ہوم کیا جائے گا۔ ہفتہ کو اپنے بیان …
آئیسکو وزیر اعظم پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر سو فیصد عمل پیرا ہے، بحثیت قوم وطن عزیز پاکستان کو ہر مشکل سے مل کر نکالیں گے ،چیف ایگزیکٹیو آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کےپیش نظر آئیسکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کفایت شعاری احکامات پر سو فیصد عمل شروع کر دیا ہے، دفاتر ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گئے جب کے جمعہ کے دن ورک فرام ہوم کیا جائے گا۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشنل کنسٹریکشن جی ایس او اور جی ایس سی کی ایمرجنسی فارمیشنز مکمل طور پر ڈیوٹی پر موجود رہیں گئیں مزید کفایت شعاری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی پیٹرول حد 300 لیٹر سے کم کر کے 150 لیٹر گریڈ 19 کی پیٹرول حد 200 لیٹر سے کم کر کے 100 لیٹر گریڈ 18 کی پیٹرول حد 200 لیٹر سے کم کر کے 100 لیٹر جب کے گریڈ 17 کے افسران کی ماہانہ پیٹرول حد کو کم کرتے ہوئے 100 لیٹر سے 50 لیٹر کر دی گئی ہے
ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں 60 فیصد گاڑیوں کو گروانڈ کر دیا گیا ہے تاہم ایمبولینس آپریشنل اور ایمبرجنسی ڈیوٹی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔انجنیئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں آئیسکو ہمیشہ حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انشاء اللہ اس مشکل وقت میں بھی ہم سب بحثیت قوم عزت کے ساتھ سرخرو ہوں گئے۔








