لودھراں ۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے، اہل …
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
لودھراں ۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔








