سعودی عرب کے شاہی فرمان نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلی ثقافتی جامعہ ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کی منظوری دےدی

ریاض ۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کے قیام کی منظوری کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جو مالی اور انتظامی خود مختاری کے ساتھ ایک انڈیپنڈنٹ ادارہ ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس کا ہیڈ کوارٹر وزارت ثقافت کی زیر نگرانی ہے، یونیورسٹی ثقافت اور فنون کی سپیشلائزڈ ایجوکیشن کےلیے خاص ہے، جس کا مقصد بہترین بین الاقوامی معیار اور سعودی وژن …

ریاض ۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کے قیام کی منظوری کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جو مالی اور انتظامی خود مختاری کے ساتھ ایک انڈیپنڈنٹ ادارہ ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس کا ہیڈ کوارٹر وزارت ثقافت کی زیر نگرانی ہے، یونیورسٹی ثقافت اور فنون کی سپیشلائزڈ ایجوکیشن کےلیے خاص ہے، جس کا مقصد بہترین بین الاقوامی معیار اور سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ایڈونس اکیڈمک پروگرام کے ذریعے تخلیقی شعبوں میں نیشنل ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

شاہی حکم کے تحت وزیر ثقافت کو بورڈ آف ٹرسٹیز کی باضابطہ تشکیل تک اس کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی، ممتاز بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کرے گی تاکہ مہارت کا تبادلہ اور ہائی لیول ایجوکیشنل پروگرام تیار کیے جا سکیں۔یہ اقدام ایک علاقائی ثقافی مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنے اور اس کی تخلیقی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔