انقرہ۔15مارچ (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ مشکلات کے حل کے لیے بورڈ آف پیس سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔ترکیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ان کا ملک بورڈ آف پیس کی صلاحیت کے بارے میں کوئی غیر حقیقی توقعات نہیں رکھتا کہ وہ غزہ پٹی کے تمام مسائل حل کر دے گا۔انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس …
غزہ کی موجودہ مشکلات کے حل کے لیے بورڈ آف پیس سے زیادہ توقعات نہیں ہیں،ترکیہ

مزید خبریں
انقرہ۔15مارچ (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ مشکلات کے حل کے لیے بورڈ آف پیس سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔ترکیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ان کا ملک بورڈ آف پیس کی صلاحیت کے بارے میں کوئی غیر حقیقی توقعات نہیں رکھتا کہ وہ غزہ پٹی کے تمام مسائل حل کر دے گا۔انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ خیال نہیں رکھتے کہ بورڈ آف پیس موجودہ تمام مسائل کو حل کر دے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکی کو ابھی تک فلسطینی علاقے میں استحکام قائم کرنے والی فورس کے لیے فوجی تعاون کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق اس کی وجہ اسرائیل کی مخالفت ہے۔








